لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلوچستان کے سیاسی رہنما جعفر مندوخیل کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، ڈاکٹر افنان اور دیگر بھی شریک ہوئے، نواز شریف نے جعفر مندوخیل سے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے شیخ جعفر خان مندوخیل کی ملاقات۔ بلوچستان کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو۔ اس موقع پر رانا ثنااللہ خان، سعود مجید، ڈاکٹر افنان اللہ خان اور نعیم کریم بھی موجود تھے۔ pic.twitter.com/Ptk4h9xQHy
— PML(N) (@pmln_org) January 24, 2023
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں بلوچستان کے سیاسی حالات اور عوامی معاملات پر بھی گفتگو کی، مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارٹی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جعفر مندوخیل کو صوبے میں مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کا ٹاسک دے دیا۔