تاجکستان: (ویب ڈیسک) ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اولمپک 2024ء ویمنز کوالیفائرز کے پہلے میچ میں فلپائن نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔
میچ کا پہلا ہاف پاکستانی ٹیم کیلئے تباہ کن ثابت ہوا جب محض 8 منٹ کے کھیل میں مخالف کھلاڑیوں نے 3 گول اسکور کر ڈالے،میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے مخالف کو مزید ایک گول کرنے کا موقع دیا اور خود کوئی گول نہ کرسکی۔
FT: Philippines - Pakistan
— #AsianCup2023 (@afcasiancup) April 5, 2023
Philippines outclass Pakistan in their Women’s Olympic Qualifiers Round 1 opener in Group E! pic.twitter.com/bjN0E4HCLw
تاجکستان کے ہسور سینٹرل سٹیڈیم میں گروپ ای کے کھیلے جانے والے میچ میں فلپائن کی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کو بھرپور دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں ہی 3 گول کرکے اسے شدید دباؤ کا شکار کردیا۔
دوسرے ہاف میں فلپائن کی ٹیم نے مزید ایک گول کرکے برتری 0-4 کر ڈالی، خیال رہے کہ عالمی رینکنگ میں فلپائن 49 جبکہ پاکستان 161 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا دوسرا مقابلہ ہانگ کانگ اور تیسرا تاجکستان سے بالترتیب 8 اور 11 اپریل کوکرے گی۔