لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن میں پی ڈی ایم چھان بورہ نے بھاگ جانا ہے، ایک طرف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، دوسری طرف بھاگ رہے ہیں۔
ملک گیر یوم تشکر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم بی بی الیکشن سے ڈر کیوں رہی ہو۔
جہاں تک آواز جائے اللہ اکبر کی سدا آئے!
— Farid Malik (@StaunchInsafi) April 5, 2023
نعرہ تکبیر اللہ اکبر!
لبرٹی چوک میں یوم تشکر
#یوم_تشکر pic.twitter.com/HHbfBXafBM
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ سارے چور الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، مریم کا پاپا، چچا، بھائی سارے چور ہیں، الیکشن کے بعد ان کا سیاسی وجود نہیں رہے گا۔