اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔
عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ آج سابق وزیر اعظم کے 8 کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہیں، مختلف وجوہات کی بنیاد پر آج عمران خان اسلام آباد نہیں آئیں گے۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید بتایا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری معافی کے لئے درخواست آج ہی دائر کریں گے۔