اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کل ایک ہی دن اسلام آباد ہائی کورٹ آمد ہو گی۔
عمران خان کل 8 کیسوں میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان کے کیسوں کی سماعت 1 بجے مقرر ہے۔
موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی کل اسلام آباد ہائی کورٹ تقریب میں شرکت کریں گے، شہباز شریف کل اسلام آباد ہائی کورٹ کی پارکنگ میں لائرز کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔
شہباز شریف اسلام آباد بار کونسل کی دعوت پر وکلاء کمپلیکس کا افتتاح کریں گے، عمران خان اور شہباز شریف کی ہائیکورٹ آمد پر فول پروف سکیورٹی تعینات کی جائے گی۔