لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان کی زیرِ صدارت مرکزی قائدین کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری اور مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسے کرنے کا اعلان
اجلاس میں پنجاب کے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا آج سے آغاز کرنے پر اتفاق ہوا، پنجاب کے امیدواروں کے تعین کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس دوران قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کیلئے وکلاء کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، آئین و عدلیہ پر یلغار اور انتخاب کو التواء میں ڈالنے کی کوششوں کی مزاحمت پر بھی اتفاق کیا گیا۔