ترکش الیکٹرک کاروں کی برآمد شروع، آزربائیجان کے صدر نے بھی خرید لی

Published On 04 April,2023 10:55 pm

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ نے بجلی سے چلنے والی کاروں کی برآمدات شروع کردیں، آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی ترک مینوفیکچرر کی بنائی ہوئی الیکٹرک کار خریدی ہے۔

آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی ترکش کار کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ میرے بھائی الہام علیوف نے ترک فخر  ٹوگ  کار کی ڈیلیوری حاصل کی ہے، ان کے گھرانے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کے مثبت استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔

صدر اردگان کے ٹویٹ کے جواب میں آذر بائیجان کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا  ٹوگ  کار آپ کی قیادت میں برادر ترکی کی سائنسی اور صنعتی صلاحیت کی ترقی کی ایک اور واضح مثال ہے۔