استنبول : (ویب ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کے لیے ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ترک ٹی وی پر گفتگو کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس حوالے سے گفتگو کی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27 اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے۔
ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کا پہلا جوہری پاور پلانٹ روسی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔
دوسری جانب حال ہی میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ بیلاروس میں روس کے جوہری ہتھیاروں کی تنصیب سے متعلق معاہدہ طے پایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک بیلا روس کے ساتھ معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت روس بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھے گا، یہ اقدام جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔