یوکرین امن مذاکرات، روس نے 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی

Published On 21 March,2023 10:41 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے حتمی امن مذاکرات میں یوکرین کے اہم مغربی شراکت داروں کی شمولیت کو مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارنہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو کسی بھی امن مذاکرات میں قابل اعتماد ثالث نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ تنازعہ میں ان کی شمولیت غیر جانبدارانہ نہیں۔

روسی وزارت خارجہ کا دوٹوک جواب جرمن سفارت کار وولف گینگ اسکنگر کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یوکرین جنگ خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مبنی مغربی ثالثی گروپ تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ فروری کو یوکرین پر روسی حملے کا آغاز ایک مسلسل تنازعہ کا حصہ ہے جو 2014 سے جاری ہے جب روسی فوجیوں نے کریمیا اور مشرقی یوکرین کے کچھ حصوں پر قبضہ کرلیا تھا۔
 

Advertisement