ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین سے چھینے گئے شہر ڈون باس کا دورہ کیا ہے، ڈون باس شہر یوکرین سے دو ماہ کی لڑائی کے بعد روس کے زیر قبضہ آیا ہے۔
روسی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن اچانک دورے پر ڈون باس شہر پہنچے، ڈون باس میں روسی صدر نے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے سمیت فوجی کمانڈر ان چیف سے ملاقات میں شورش سے متعلق بریفنگ بھی لی ہے۔
صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین آپریشن کے فوجی سربراہ چیف آف دی جنرل سٹاف والیری گیراسمیوف سے ملاقات کی اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت فوجی حکمت عملی بارے بریفنگ لی۔