کیف: (ویب ڈیسک)پولینڈ کے بعد سلواکیہ نے بھی مدد کیلئے یوکرین کو سوویت دور کے جنگی جہاز دینے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے بعد سلواکیہ کی حکومت نے 13 مگ 29 جنگی طیارے یوکرین کو دینے کی منظوری دے دی ہے، اتحادیوں کی جانب سے جنگی جہازوں کی فراہمی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے خبردار کردیا۔
سلواکیہ، پولینڈ کے بعد دوسرا نیٹو رکن ملک بن گیا ہے جس کی جانب سے یوکرین کو سوویت دور کے مگ 29 جنگی طیارے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سلواکیہ کے وزیراعظم ایڈورڈ ہیگر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے 13 مگ 29 جنگی طیارے یوکرین کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔
سلواکیہ کے وزیر اعظم نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کی مزید ہتھیار کی فراہمی کی کال پر دیگر رہنماؤں کے مثت جواب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ ضرور وفا کیا جائے گا۔
دوسری جانب روسی ترجمان نے نیٹو اتحادیوں کی جانب سے یوکرین کو جنگی جہاز فراہم کرنے کے معاملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو طیارے فراہم کرنے سے روس کے اسپیشل ملٹری آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑیگا لیکن یوکرین اور اسکے عوام کیلئے پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔