واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے چین کی روس، یوکرین امن تجاویز سے متعلق کہا ہے کہ یہ بات شکوک پیدا کرتی ہے کہ چین یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر 3 روزہ دورے پر روس پہنچ گئے
اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی منصوبہ جو غیرمنصفانہ نتائج دے وہ تعمیری سفارت کاری نہیں، یوکرین سے روسی افواج کے انخلا کے بغیر جنگ بندی روسی فتح کی توثیق کی حمایت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین تنازع کے حل کیلئے چین کی تجاویز قابل احترام ہیں، پیوٹن
خیال رہے کہ چینی صدر 21 مارچ کو 3 روزہ دورے پر روس پہنچے تھے، چین کی جانب سے امن تجاویز میں روس، یوکرین امن کے حوالے سے بات چیت،علاقائی سالمیت کا احترام اور جنگ بندی شامل ہیں۔