اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے ریلیف اور بحالی کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) March 21, 2023
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بتایا کہ ترکیہ کے لئے مجموعی طور پر 69 پروازوں کے ذریعے 2686 ٹن خیمے روانہ کیے گئے ہیں جب کہ 2597 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام کو بحری جہازوں کے ذریعے بھیجا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 50 ہزار خیمے تیار کروائے ہیں جن میں فائر پروف خیمے بھی شامل ہیں، این ڈی ایم اے اب تک 26 خصوصی پروازوں کے ذریعے 36,402 موسم سرما کے خیمے ترکیہ بھجوا چکا ہے۔