لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
اجلاس میں ایوان میں پی ٹی آئی مخالف قرارداد سے متعلق نکات پر بھی غور کیا گیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور انتخابات کے التواء سے متعلق بھی امور زیر بحث آئے۔