سوشل میڈیا سائٹس تاحال بحال نہ ہونے پر صارفین شدید پریشان

Published On 14 May,2023 09:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال ہوگئی لیکن سوشل میڈیا سائٹس مکمل طور پر کام نہیں کر رہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس بحال نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں، حکومت کی ہدایات کے بعد سائٹس بحال کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا گیا تھا۔