کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کی نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز ان کی توقع سے زیادہ صارفین میں مقبول ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ تھریڈز کو رواں ماہ لانچ کیا گیا اور لانچنگ کے بعد 100 ملین سے زیادہ لوگوں نے اسے جوائن کیا، لیکن تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا کہ کیا پلیٹ فارم لوگوں کو مصروف رکھنے کے قابل ہو گا۔
ڈیٹا فرموں کے مطابق تھریڈز کی لانچنگ کے بعد سے سائن اپ اور پلیٹ فارم پر گزارے گئے وقت میں کمی آئی ہے۔
زکربرگ نے کہا کہ ابتدائی کامیابی نے ایگزیکٹوز کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ روزانہ میری توقع سے زیادہ لوگ پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں واقعی تھریڈز کو اس کی مکمل صلاحیت تک پہنچانے کے لیے بہت زیادہ کام کرنا ہوگا۔