کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) امریکی ریپر کینی ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لگ بھگ آٹھ ماہ کی پابندی کے بعد بحال کر دیا گیا۔
کینی ویسٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔
امریکی ریپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی آخری پوسٹ معطلی سے ایک روز قبل یکم دسمبر 2022 کو کی تھی اور انہوں نے اب اکاؤنٹ کی بحالی کے بعد تاحال کچھ پوسٹ نہیں کیا ہے۔
ویسٹ کو گزشتہ سال مارچ میں مزاحیہ اداکار ٹریور نوح کے حوالے سے نسلی کلچر استعمال کرنے پر انسٹاگرام سے بھی 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک پبلک پول کے بعد گزشتہ نومبر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی بحال کر دیا تھا تاہم ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں پلیٹ فارم پر واپس آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔