ایلون مسک کے نئے ٹوئٹر ’ لوگو‘ سے عوام پریشان اور خوف میں مبتلا

Published On 31 July,2023 01:02 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ایلون مسک کے سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کیلئے نیا لوگو ایکس پڑوسیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا، بلڈنگ انسپکشن ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات شروع کرنے کاعندیہ دے دیا۔

سان فرانسسکو میں مارکیٹ سٹریٹ ہیڈ کوارٹر کی چھت پر لگا چمکدار، جھلملاتا جائنٹ ایکس گھروں کو بھی روشن کر رہا ہےجس کی وجہ سے وہاں کے رہائشی خوش نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ بجلی کڑکنے جیسا لگا پھر پولیس سائرن یہ خوفزدہ کر دینے والا ہے اس سے پرائیوسی متاثر ہو رہی ہے۔

سان فرانسسکو بلڈنگ انسپکٹرز نے کہا کہ یہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔