سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے سان فرانسسکو ہیڈ کوارٹر پر جگمگاتا نیا لوگو 'ایکس' ہٹا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو شہریوں کی جانب سے 20 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ سٹریٹ میں لگا انتہائی روشن اور بڑا لوگو ان کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے اور اس سے ان کی پرائیوسی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک سوشل میڈیا ایپلی کیش میں نت نئے تجربات کے حوالے سے صارفین کے تبصروں کا حصہ رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ٹوئٹر کا نیا لوگو ایکس متعارف کروایا ہے۔
ٹوئٹر کا نیا لوگو پڑوسیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا تھا، جس پر متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد بلڈنگ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔