کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کمپنی کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) سے بنے سٹیکر کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ میں اینڈرائیڈ واٹس ایپ بِیٹا ورژن میں مصنوعی ذہانت سے بنے اِن سٹیکرز کی نشان دہی کی، جس کو استعمال کرتے ہوئے تحریری متن سے سٹیکر بنائے جاسکتے ہیں۔
— WABetaInfo (@WABetaInfo) August 14, 2023
تاہم، یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ نے کونسے مصنوعی ذہانت کے ماڈل کا انتخاب کیا ہے، واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ سٹیکر ’میٹا کی ایک خفیہ ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر سے بنے ان سٹیکرز کو باآسانی پہچانا جا سکے گا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر سٹیکرز پر کسی قسم کا واٹر مارک یا کوئی اشارہ ہوگا جو واضح کرے گا کہ ان کو جینیریٹِیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔