سان فرانسسکو : (دنیانیوز) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ فیس بُک کے شریک بانی مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی کیج فائٹ اٹلی میں ہوگی ، فائٹ کو ایکس اور میٹا پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کے دونوں سربراہ جولائی کے اوائل میں مارک زکربرگ کے ٹوئٹر نما تھریڈز پلیٹ فارم کے آغاز کے بعد براہ راست حریف بن گئے ہیں۔
کیج فائٹ شو کے بارے میں حکام نے ایک بڑے چیریٹی ایونٹ کی میزبانی کے بارے میں بات چیت کی تصدیق کی ہے۔
ایلون مسک نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ میں نے اٹلی کے وزیر اعظم اور وزیر ثقافت سے بات کی جنہوں نے ایک مرکزی مقام پر اتفاق کیا ہے۔
The fight will be managed by my and Zuck’s foundations (not UFC).
— Elon Musk (@elonmusk) August 11, 2023
Livestream will be on this platform and Meta. Everything in camera frame will be ancient Rome, so nothing modern at all.
I spoke to the PM of Italy and Minister of Culture. They have agreed on an epic location.
اطالوی وزیر ثقافت نے ایلون مسک سے بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس تاریخی اور عظیم چیریٹی ایونٹ کا انتظام کیسے کیا جائے گا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ میچ ’روم‘ میں نہیں ہو گا۔
ایلون مسک نے فائٹ کیلئے کولوزیئم روم کا تاریخی اکھاڑہ منتخب کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے 7 جدید تعمیراتی عجائبات میں شامل ہیں ، ایونٹ کا انتظام ایلون مسک اور زکربرگ کی فاؤنڈیشنز سنبھالیں گی۔
ایک بیان میں اطالوی وزیر ثقافت نے کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ ایونٹ سے جمع ہونے والی رقم اطالوی بچوں کے دو اہم ہسپتالوں کو عطیہ کی جائے گی۔
دوسری جانب مارک زکربرگ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔