نیو یارک: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی اشتہارات دینے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اشتہارات دینے کی اجازت دی جائے گی، ایلون مسک کے اکتوبر میں کمپنی حاصل کرنے سے پہلے ٹویٹر نے 2019ء سے ایسے تمام مواد پر پابندی لگا دی تھی۔
ایکس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اقدام سے کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہو گا، امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل قابل اعتماد ٹیم کو نوکری فراہم کی جائے گی، کمپنی اب بھی ایسے اشتہارات پر پابندی لگائے گی جن میں غلط معلومات شامل ہوں۔