کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے کمیونٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 19 لاکھ سے زائد بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے بھارت میں جنوری تا مارچ 2023 میں صرف 3 ماہ کے دوران 19 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے بھارت سے اپلوڈ کردہ وہ ویڈیوز ہٹائی گئیں ہیں جو کمیونٹی کے اصولوں کے خلاف تھیں۔
یوٹیوب نے 3 ماہ کے دوران عالمی سطح پر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تقریبا 65 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ہٹایا۔