آئی فون 15 کے بعد ایپل کی ’آئی او ایس 17‘ اپ ڈیٹ بھی آگئی

Published On 19 September,2023 10:41 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) ایپل کمپنی ”آئی فون 15“ متعارف کروانے کے بعد نیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ”آئی او ایس 17“ بھی ریلیز کر رہی ہے۔

آئی فون 10 ایس اور اس کے بعد کے تمام ماڈلز پر آئی او ایس 17 کی یہ اپ ڈیٹ ریلیز کی جا چکی ہے، اپ ڈیٹ میں یہ نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔

اسٹینڈ بائے موڈ
ویب سائٹ ”میک رُومرز“ کے مطابق آئی او ایس 17 میں ”اسٹینڈ بائی“ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اپنے آئی فون استعمال نہ کرنے یا چارج کرنے پر بند ہونے کے باوجود وقت اور تاریخ سکرین پر نظر آئیں گے۔

آئی فون صارفین اب اپنے پسندیدہ کیلنڈرز، تصاویر، موسم کی پیشن گوئی، میوزک پلے بیک کنٹرول، ویجٹس وغیرہ سیٹ کر سکتے ہیں۔

کونٹیکٹ پوسٹر

اس کے ساتھ ساتھ آئی فون کے صارفین اب آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ کے ذریعے ”کونٹیکٹ پوسٹر“ ڈیزائن کر سکیں گے جس سے وہ کسی دوسرے صارف کو کال کرنے پر ان کا پوسٹر دیکھ سکیں گے۔

نیم ڈراپ

’’نیم ڈراپ‘‘ فنکشن آئی اوایس 17 کی نئی اہم اپ ڈیٹ میں سے ایک ہے، ایک آئی فون صارف اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فون کو دوسرے آئی فون صارف کے قریب رکھ کر معلومات حاصل کر سکتا ہے، جیسے نام، فون نمبر، ای میل اور تصویر۔

سوائپ ٹو ریپلائی اِن آئی میسج
آئی او ایس 17 کا ایک اور اہم فیچر کسی مخصوص میسج کے نیچے ریپلائی کرنے کا ہے، آئی فون یوزر اب کسی بھی پیغام کا جواب دینے کیلئے دائیں جانب سوائپ کر سکتے ہیں۔

ان خصوصیات کے علاوہ آئی او ایس 17 کی اپ ڈیٹ میں لائیو وائس میل، انٹرایکٹیو وِجِٹس، امپرووڈ آٹو کوریکٹ، ایپل میپس آف لائن، سٹکرز ڈرار اور سِری کے نئے فیچر بھی شامل ہیں۔