گوگل نے ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا

Published On 05 October,2023 09:19 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ورک اسپیس پر شائع کی جانے والی پوسٹ کے مطابق کمپنی نے وائٹ بورڈنگ ایپ جیم بورڈ کو 2024 کے آخر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ جیم بورڈ ایک ڈیجیٹل وائٹ بورڈ سروس ہے جس پر موقع سے غیر موجود افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کے مطابق فِگ جیم، لُوسِڈ اسپارک اور مِیرو جیسے دیگر وائٹ بورڈ سروسز ورک سپیس صارفین کیلئے بہتر کام کر رہی ہیں، گوگل اب ورکس اسپیس سروسز گوگل میٹ، ڈرائیو اور کیلنڈر کو آگے لے جانے کیلئے ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔