کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کی معروف موبائل فون کمپنی ’’سام سنگ‘‘ نے جدید موبائل فون لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمارٹ فونز کمپنی ’’سام سنگ‘‘ پہلا مصنوعی ذہانت والا سمارٹ فون گلیکسی ایس 24 رواں ماہ 17 تاریخ کو لانچ کرے گا۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مصنوعی ذہانت والا سمارٹ فون گلیکسی ایس 24 نئی اور جدید ترین خصوصیات کے ساتھ فروخت کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا جسے کیلیفورنیا میں لانچ کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ سمارٹ فونز بنانے والی کوئی کمپنی نئے سال کے آغاز پر ہی دُنیا میں تہلکہ مچا دے گی کیونکہ کمپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی خصوصیات کا حامل پہلا سمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے۔
اے آئی چیٹ بوٹس والے ان سمارٹ فونز پر بات چیت کو زیادہ محفوظ اور نجی رکھا جا سکے گا کیونکہ سوالات کو کلاؤڈ پر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔