این ٹی ایل اور این آر ٹی سی میں بائیومیٹرک ٹیکنالوجی و آلات کی مقامی پیداوار کیلئے معاہدہ

Published On 04 January,2024 10:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے درمیان بائیومیٹرک ٹیکنالوجی و آلات کی مقامی طور پر ترقی و پیداوار کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے مقامی طور پر بائیومیٹرک ٹیکنالوجیز میں کام آنے والے آلات تیار کئے جا سکیں گے۔

ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر محمد عاصم اسحاق اور سی ای او این ٹی ایل گوہر احمد خان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اس موقع پر دونوں اداروں کے عہدے دار بھی موجود تھے۔