ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی خواب تھا قومی ٹیم کا حصہ بنوں: حسیب اللہ

Published On 05 January,2024 12:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں شمولیت پر پرجوش ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی طرح ان کا بھی خواب تھا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں۔

حسیب اللہ نے کہا کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو سلیکٹ کیا جارہا ہے جو اچھی بات ہے، ڈومیسٹک کرکٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

نوجوان بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے والا دوسرا کھلاڑی بنا ہوں، بلوچستان اکیڈمی میں نئے لڑکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔