سڈنی: (دنیا نیوز) سڈنی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے سے بال بال بچ گئے۔
کھیل کے تیسرے روز آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کے کھیلے گئے شارٹ پر صائم ایوب نے فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگا کر گیند روکنے کی کوشش کی تو گھاس میں ان کا گھٹنہ پھنس گیا اور وہ بری طرح پلٹ کر گر گئے۔
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 5, 2024
اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود شائقین اور کمنٹیٹرز نے رد عمل کا اظہار کیا جو ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔
کمنٹیٹر نے صائم ایوب کے گرنے پر کہا کہ ماضی میں اس طرح کئی کھلاڑی زخمی ہوچکے ہیں۔