سڈنی: (دنیا نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کو رواں سیزن میں بگ بیش میچز کے دوران امن کا نشان سمجھی جانے والی فاختہ والا سٹیکر بلے پر لگانے کی اجازت دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم نے اوپنر بیٹر کو سراہتے ہوئے کہا کہ عثمان خواجہ کو اس کی جرات پر مبارکباد دینا چاہوں گا، اس نے انسانی اقدار کیلئے کھڑے ہو کر دکھایا۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوتوں پر فاختہ کا سٹیکر لگانے سے روکا تھا۔