لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر بلے باز امام الحق اور نائب کپتان شاہین آفریدی کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں جبکہ سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2024
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو گا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میزبان ٹیم پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکی ہے، قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے آخری میچ لازمی جیتنا ہو گا۔