'نئے سال پر گولڈن ڈک'، ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستانی اوپنرز کے نام

Published On 03 January,2024 01:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں اوپنرز صفر پر پویلین لوٹے ہوں۔

کھیل کے آغاز پر عبداللہ شفیق کو مچل سٹارک نے دوسری گیند پر آؤٹ کیا جبکہ ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بھی ایلکس کیری کو کیچ تھما بیٹھے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں اوپنرز کے صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ کیلنڈر ایئر کا آغاز ہوا ہے۔