سڈنی ٹیسٹ سے قبل ڈیوڈ وارنر کی گرین کیپ گم گئی

Published On 02 January,2024 06:53 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ میرے گمشدہ بیگ میں گرین کیپ اور بیٹیوں کیلئے تحائف موجود تھے۔

معروف آسٹریلوی اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میلبرن سے سڈنی کے سفر کے دوران میرا بیگ لاپتہ ہو گیا تھا۔

انہوں ن کہا کہ ایئر لائن کی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز چیک کیں جن میں کسی کو ہمارا بیگ کھولتے یا لیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تاہم کچھ جگہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی پہنچ میں نہیں ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے پیغام میں درخواست کی کہ اگر کسی نے غلطی سے میرا سامان لے لیا ہے تو مجھے لوٹا دے، میں اس کو بدلے میں اسی طرح کا بیگ دے دوں گا۔

خیال رہے کہ بیگی گرین کیپ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام آسٹریلوی کھلاڑی پہنتے ہیں اور اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔