پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروسز متاثر

Published On 03 April,2024 11:43 pm

لاہور (دنیا نیوز) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کو مشکلات کا سامنا ۔

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کوایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔

خیال رہےکہ واٹس ایپ بھی انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح میٹا کی زیر ملکیت ہے جس کی جانب سے فی الحال واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔