یوٹیوب کا اشتہارات نہ دیکھنے والوں کیخلاف اقدام کا فیصلہ

Published On 18 April,2024 08:46 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) یوٹیوب موبائل ڈیوائسز میں ایڈ بلاکر کیخلاف کام کرنے والا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

ایک اپ ڈیٹ میں ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کا کہنا تھا کہ وہ صارفین جو تھرڈ پارٹی ایڈ بلاکنگ ایپ استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے ہیں ان کو بفرنگ کے مسائل اور ’یہ مواد آپ کی ایپ کیلئے دستیاب نہیں ہے‘ جیسا پیغام موصول ہوسکتا ہے۔

گزشتہ برس یوٹیوب نے عالمی سطح پر ایک کوشش لانچ کی تھی جس کا مقصد صارفین کی ویڈیو کے دوران اشتہارات دیکھنے کی حوصلہ افزائی اور یوٹیوب پریمیئم میں اپ گریڈ کرنا تھا۔

پلیٹ فارم نے ایڈ بلاکنگ ایکسٹنشن آن رکھنے والے صارفین کیلئے ویڈیوز کو غیر فعال کرنا شروع کر دیا تھا لیکن یوٹیوب کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پالیسیاں تھرڈ پارٹی ایپس کو اشتہارات بند کرنے کی اجازت نہیں دیتیں کیونکہ ایسا کرنے سے تخلیق کار کی کمائی میں رکاوٹ آتی ہے۔

پلیٹ فارم موبائل ڈیوائسز میں استعمال کئے جانے والے ایڈ بلاکرز کو ہدف بنانے جا رہی جو صارفین کو ایڈ بلاکنگ ایپ میں بغیر کسی اشتہار کے یوٹیوب دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق کمپنی صرف ان تھرڈ پارٹی ایپس کو ان کی اے پی آئی استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے جو یوٹیوب کے قواعد کی پاسداری کرتی ہیں، جب کمپنی کو معلوم ہوتا ہے کوئی ایپ ان ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے جو اپنے پلیٹ فارم، تخلیق کاروں اور ناظرین کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرتی ہے۔