کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں بارش کے باعث گورنر ہاؤس میں آج ہونے والی آئی ٹی کورس کی کلاسز موخر کر دی گئیں۔
گورنر سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بارش کی وجہ سے گورنر ہاؤس میں آج بروز پیر 15 اپریل کی آئی ٹی کلاسز نہیں ہوں گی، بارش کے باعث آئی ٹی مارکی کے اردگرد پانی جمع ہو گیا۔
ترجمان گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے، طالبعلموں کی سکیورٹی کیلئے آج کی کلاسز کو ملتوی کیا گیا ہے تاکہ زمینی وائرنگ کے محفوظ ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔