کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لسبیلہ حادثے میں زخمی افراد کی کراچی کے ٹراما سینٹر میں عیادت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زخمیوں کے علاج کیلئے بہترین سہولیات موجود ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی بھرپور مدد کریں گے، حادثے کی مکمل تحقیقات بھی ہو گی۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں نگران حکومت کے دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی، نگران حکومت نے ایس پی سے لیکر ایس ایچ او تک ایسے تبدیل کئے جیسے یہ سب مراد شاہ کے ہوں۔