کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں زیادہ تر غیر قانونی تارکین وطن ملوث پائے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ اس کی حکومت میں امن و امان کا مسئلہ ہو، بدقسمتی سے سٹریٹ کرائم کا سلسلہ پورے ملک میں بڑھا ہے، ہماری کوشش ہے کہ سٹریٹ کرائم پر جلد از جلد قابو پالیا جائے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نئے وزیر داخلہ اور نئے آئی جی بہت محنت کر رہے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ سندھ حکومت کو وفاق کی مدد کی ضرورت ہے، کراچی بڑا شہر ہے، غیر قانونی تارکین وطن بہت بڑا مسئلہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو جلد واپس اپنے ملک بھیجا جائے، شہر میں پولیس فورس بڑھا دی گئی ہے، سیف سٹی منصوبے کے لئے ساڑھے 5 ارب ریلیز کر دیئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز دونوں محنت کر رہے ہیں، دونوں کو یکساں اختیارات ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی ایک انسانی جان کا ضیاع بھی حکومت کے لئے باعث تشویش ہے۔