نیویارک :(ویب ڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر تحفظات دور کرنے کے لیے کام کرے گی۔
یہ ردعمل پاکستانی حکام کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ ایکس پر سکیورٹی خدشات کی بنا پر دو ماہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
ایکس کی گلوبل گورنمنٹ افئیرز ٹیم نے 17 فروری سے سروس کی پاکستان میں بندش کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ہم پاکستانی حکومت سے ساتھ مل کر ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی پاکستان میں بندش کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہے، جس کے جواب میں سکیورٹی خدشات کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا گیا۔