لسبن :(ویب ڈیسک ) پرتگال اور سپین کے آسمان پر چمکتی ہوئی تیز نیلی اور ہری روشنی سے جگمگاتا ستارہ جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں پرتگال اور سپین میں آسمان سے زمین کی طرف آتے شہاب ثاقب کا حیرت انگیز منظر دیکھا گیا جو خوش قسمتی سے بہت سے کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا، سوشل میڈیا پر شہاب ثاقب کی زمین کی طرف آتے اور آسمان کا رنگ تبدیل ہونے کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کررہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے پرتگال اور سپین کے آسمان پر شہاب ثاقب نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ شہاب ثاقب دومکیت کا ایک چھوٹا ٹکڑا تھا۔
یورپی ایجنسی نے مزید بتایا کہ شہاب ثاقب کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو ممکنہ طور پر بحر اوقیانوس کے اوپر زمین سے تقریباً 60 کلومیٹر کی بلندی پر جل گیا۔