موزوں افراد نہ ملنے پر ریستوران میں ویٹر کی نوکری پر روبوٹس تعینات

Published On 22 May,2024 12:43 pm

پیرس:(ویب ڈیسک ) فرانس کے ریستوران مالک نے ملازمت کیلئے موزوں افراد نہ ملنے پر روبوٹ ویٹرز کی خدمات حاصل کر لیں۔

ویسے تو ترقی یافتہ ممالک میں انسانوں کی جگہ بہت سے کاموں کیلئے روبوٹ کی حاصل کی جارہی ہیں، اب بہت سے ریستوران بھی ایسے ہیں جو انسانوں کو ملازمت دینے کے بجائے روبوٹس سے کام لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ریستوران کے منیجر جیفری رومپس کا کہنا تھا کہ ہم نے چند روز قبل اپنے ریستوران میں ویٹر کی ملازمت کے لئے اشتہار دیا، اشتہار کے بعد دو افراد ہمارے پاس ملازمت کیلئے آئے لیکن ان کا ریستوران میں کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

ریستوران منیجر کا کہنا تھا کہ چونکہ فرانس میں ویٹرز کی ملازمت کے لیے افراد دستیاب نہیں ہیں،اس لیے ہم نے ان ناتجربہ کار افراد کو بھی چلانے کی کوشش کی، بدقسمتی سے وہ کام کو مکمل طور پر سمجھ نہ سکے، ہمیں لگا وہ اس کام کیلئے موزوں نہیں تھے اور پھر ہمیں انہیں ملازمت سے فارغ کرنا پڑا۔

جیفری نے مزید بتایا کہ ہم نے موزوں افراد کی تلاش کے حل کیلئے انٹرنیٹ نے اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے مدد لی  آخر کار ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ، اب ہم اپنے ریستوران میں ویٹر کی خدمات روبوٹس سے لے رہے ہیں، جس سے ہماری پریشانی ختم ہو گئی ہے۔

واضح رہے جدید ٹیکنالوجی کے اس دورمیں جہاں انسانوں کو بہت سی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہاں مصنوعی ذہانت کی مدد سے انسانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی محدود ہورہے ہیں ، ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آنے والے چند سالوں میں ربورٹس نے انسانوں کی جگہ لے لی تو نصف سے زائد دنیا کے انسان بیروزگار ہوجائیں گے۔