چھوٹے سے ہوٹل کو’ مچلن ایوارڈ‘ ملنے پر تاریخ رقم ، مالک حیران

Published On 17 May,2024 01:49 pm

پیرس:(دنیا نیوز) رواں میکسیکو کے چھوٹے سے ہوٹل نے’ مچلن ایوارڈ‘ حاصل کرلیا ، مالک کو جب خبر ملی تو وہ حیران رہ گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال ہونے والے ’مچلن ایوارڈ‘ کیلئے بہترین پکوان اور سروس کی سہولیات کی فراہمی پر میکسیکو کے چھوٹے سے ریستوران ’ای کیلفا ڈی لون ‘کو ’مچلن سٹار‘ایوارڈ ملا ہے جبکہ ہوٹل کا مالک اس ایوارڈ سے مکمل بے خبر تھا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریستوران ’ای کیلفا ڈی لون ‘کے مالک ماریو ہرنانڈیز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پکوانوں میں کوئی خاص ترکیب استعمال نہیں کرتے، البتہ مختلف قسم کے کھانے بنانے کیلئے جو گوشت اور دوسری اشیاء استعمال جاتی ہیں ان اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے ریستوران کو بھی ’مچلن ایوارڈ ‘ ملے گا، مجھے تو ایوارڈ ملنے کی خبر میرے بیٹوں نے دی کہ ہمارے ریستوران ’ای کیلفا ڈی لون ‘کو’مچلن ایوارڈ‘ سے نواز گیا جو میرے لئے باعث حیرت بھی تھا۔

واضح رہے فرانس نے بہترین کھانے بنانے والے ریستورانوں کیلئے 19ویں صدی میں ’مچلن ایوارڈ‘ دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو آج 124سالوں کے بعد بھی جاری ہے، ایوارڈ دنیا بھر کے تین بہترین ریستورانوں کو دیا جاتا ہے۔