پیرس:(ویب ڈیسک ) عوام کی آگاہی اور پولٹری فارمنگ کے خلاف احتجاج کے دوران سڑکوں پر دیو قامت فارمی مرغیوں کے ماڈل رکھے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے اس مہم کا مقصد پولٹری کی صنعت میں استعمال ہونے والی فیڈ اور فارمنگ کے طریقوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا تھا، پیرس میں عوام کی آگاہی کے لیے رکھے فارمی چکن کے دیو قامت ماڈل ساتھ شہری مختلف اوقات میں آکر احتجاج کرتے ہیں اورماڈلز کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں۔
طبی ماہرین نے چکن فیڈ یا خوراک میں آرسینیک (جو کینسر کا سبب بن سکتا ہے) کے استعمال کے حوالے سے بتایا کہ اگر مرغیوں کی خوراک میں ہیوی میٹل (آرسینیک وغیرہ) کا استعمال ہوں، تو اس سے مرغیوں کی اموات کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہوجاتی ہے۔