نئی دہلی: (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے دورۂ بھارت میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دفاعی سازوسامان کی پیداوارپراتفاق کیا گیا ہے۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بھارت اور فرانس بھارتی افواج کے لیے ہیلی کاپٹروں اور آبدوزوں سمیت دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے لیے مل کر کام کریں گے۔
بھارتی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میکرون اور مودی نے مشترکہ طور پر دفاعی پیداوار، جوہری توانائی، خلائی تحقیق، ماحولیاتی تبدیلی، صحت اور زراعت جیسی عوامی خدمات کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں جانب سے اس مشترکہ معاہدے کی لاگت پر کسی قسم کا بیان اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔