لاہور:(ویب ڈیسک ) پاکستان کے بڑے شہروں میں گزشتہ کچھ عرصے سے ای گیمنگ زونز کھل گئے ہیں، جو نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں، پاکستان کے ای گیمرز دنیا بھر میں ای گیمز میں حصہ لیتے ہیں۔
ای گیمنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کھیلنے کیلئے کھلاڑیوں کے پاس کافی چوائس ہوتی ہے اور وہ اپنی پسند کی گیمز کھیلنے کے ساتھ خود کو بھی ان مقامات پر موجود پاتے ہیں، جبکہ ای گیمنگ نے نوجوانوں اور بچوں کا مزاج بھی یکسر تبدیل کردیا ہے۔
پہلے آپ کو گیمز کھیلنے کیلئے کوائن یا ٹوکن ڈالنے پڑتے تھے مگر ای گیمنگ اس سے آزاد ہے، یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں اور بچوں میں اس کا رجحان کافی بڑھ رہا ہے ، حال ہی میں پاکستانی کھلاڑی نے ای گیمنگ کے مقابلے میں حصہ لیا ہے، جس سے اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےای گیمنگ کلب کے مالک عمر کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف اضلاع میں نوجوان اور بچے بطور پروفیشنل ای گیمنگ کھیل رہے ہیں اور اگر آپ اس شعبہ کو بطور کاروبار کے طور پر لے چلنا چاہتے ہیں تو آپ اس سے کما بھی سکتے ہیں۔