اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے پر تعیناتی کے لیے لاہور سے علی رضا کو لایا جا رہا ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی آپرینشز کے لیے بلوچستان سے ایک پی ایس پی آفیسر کو تعینات کیا جائے گا جبکہ حسن سردار احمد خان کو ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح ایس پی سوہان اصغر علی کو تبدیل کر کے ایس پی وزیراعظم ہاؤس تعینات کر دیا گیا جبکہ خیبرپختوانخو صوبے سے واپس تبدیل ہونے والے ایس ایس پی یاسر آفریدی کو بھی اہم عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تھانوں کی سطح پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ڈویثرن کی سطح پر تبدیل کیا جائے گا، تھانوں کے تمام محرر اور نائب محرر بھی تبدیل کردیئے جائیں گے۔