اسلام آباد :(دنیا نیوز) این ایچ اے نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر کار کے ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40روپے، ویگن کا 50 سے بڑھا کر 70روپے ،بسوں کا ٹول ٹیکس 100 سے بڑھا کر 130روپے، جبکہ آرٹیکیولیٹڈ ٹرکوں کا 250 سے بڑھا کر 350روپے کر دیا گیا۔
این ایچ اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ این 55 کوہاٹ ٹنل پر کار کے لئے ٹیکس 100روپے، ویگن کے لئے 320روپے، ٹرک کے لئے 600 روپے، اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کار کے لئے ٹول ٹیکس 350روپے، 12 سیٹر ویگن کے لئے 550 روپے کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایم 1 موٹروے پر بس کے لئے ٹول ٹیکس 1000 روپے ، ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم موٹروے پر کار کے لئے 500روپے، ویگن کے لئے 750 روپے ، ایم 3 موٹروے پر ٹرک کے لئے ٹول ٹیکس 2100 سے 2500 روپے کر دیا گیا، ایم 4 پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد تا ملتان موٹروے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ ایم 4 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 650 روپے، ویگن کا ٹول ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔
این ایچ اے کے نوٹیفکیشن مزید بتایا گیا کہ ایم 4 موٹروے پر ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 2600 سے 3200 روپے متعین کیا گیا ہے، ایم 5 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 900روپے، ویگن کا 1300 روپےجبکہ ٹرکوں کا 3500 سے 4500 روپےمقرر، ایم 14 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 550روپے، بس کا ٹول ٹیکس 1900 روپے وصول کیا جائے گا۔