نیویارک :(ویب ڈیسک ) ایلون مسک نے میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صارفین کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے صارف کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، اس ڈیٹا کو اینالائز کیا جاتا ہے اور اسے ٹارگٹ ایڈورٹائزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس سے کسٹمر کے بجائے پروڈکٹ بنایا جاتا ہے۔
صارف کی پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ WhatsApp ہر رات اپنے صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، کچھ لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے۔
ایلون مسک کے دعوے پر کمپیوٹر پروگرامر اور ویڈیو گیم ڈیویلپر جان کارمیک نے جواباً لکھا فرض کرلیتا ہوں کہ صارف کے استعمال کیے گئے patteren اور routing کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اور اگر آپ کسی بات چیت کے دوران بوٹ کو استعمال کرتے ہیں تو ظاہر ہے کہ آپ اسے کھول رہے ہیں لیکن میں اب بھی یہ مانتا ہوں میسیج کونٹینٹ بطور ڈیفالٹ محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بھی ایلون مسک مارک زکربرگ کے زیر انتظام میٹا پلیٹ فارم کو تنقیدکا نشانہ بناچکے ہیں۔