اسلام آباد: (حریم جدون) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے موٹروے کو مزید محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کیلئے نئے اقدامات اٹھا لیے۔
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلمان چودھری نے کہا ہے کہ جرمانے کی رقم اور سروسز چارجز کی ادائیگی کیلئے ایپ تیار کرلی ، حادثات کی روک تھام اور اوورلوڈنگ پر کام کررہے ہیں۔
سلمان چودھری کا کہنا ہے کہ ایکسل لوڈ نافذالعمل ہے، 98 فیصد عملدرآمد ہوچکا ہے، 14 اگست سے ای ٹکٹنگ ایپ کا اجرا بھی ہوجائے گا، 14 اگست کے موقع پر ایپ کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے ایک ہی ٹکٹ ایشو ہوگی، جرمانے کی ادائیگی ای پیسہ اکاؤ نٹ میں براہ راست جمع ہوگی۔