اسلام آباد:(دنیا نیوز) سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ضرار حشام خان کو سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اہم عہدے پر ضرار خان کو دو سال کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر سیکرٹری تعینات کیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 22کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ کی سر بر ا ہی میں پانچ رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
بورڈ کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے آ ئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شزہ فاطمہ خواجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا مرا ن علی افضل ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھ اریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری انفا ر میشن اینڈ ٹیلی کام کیلئے 15امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، جس میں تین امیدواروں کا پینل تشکیل دیا گیا جس میں ضرار ہاشم، سپیشل سیکرٹری آئی ٹی اظفر منظور اور سابق چیئر مین نادرا عثمان مبین شامل تھے۔